یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے، اْمید ہے کوئی اور ٹیم کی قیادت سنبھال کر اسے وہاں پہنچائے گا، جہاں انگلینڈ کرکٹ کو ہونا چاہیے، جوس بٹلر
لاہور(آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے بعد وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک بیان میں جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ "میں انگلینڈ کی کپتانی سے دست بردار ہونے جا رہا ہوں۔ یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے۔ اْمید ہے کہ کوئی اور ٹیم کی قیادت سنبھال کر اسے وہاں پہنچائے گا، جہاں انگلینڈ کرکٹ کو ہونا چاہیے۔”امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نائب کپتان ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کے نئے کپتان ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم افغانستان سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راوٴنڈ میں ہی باہر ہو گئی تھی۔ اس سے قبل اسٹریلیا نے بھی انگلینڈ کو شکست دی تھی۔جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت مایوس اور اْداس ہیں، لیکن یقین ہے کہ یہ وقت گزر جائے گا اور وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔جوس بٹلر کو 2022 میں سابق کپتان ا?ئن مورگن کی جگہ انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سونپی گئی تھی۔
Comments are closed.