اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے 200 سے زائد غیر ضروری ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی سال کے اختتام پر شائع ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ سالانہ ایک ارب روپے کی بچت کے لیے رائٹ سائزنگ کے 2 مراحل کے دوران 220 ملازمین کو برطرف کیا گیا
رپورٹس کے مطابق پہلے 2 مرحلوں میں گریڈ 1 سے 19 کے غیر ضروری عہدوں کو ختم کردیا گیا جس سے اسمبلی کے اخراجات میں 56 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی رپوٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 90 غیر ضروری عہدوں کو ختم کیا گیا جس سے ہر سال 25 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار روپے کی بچت ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 130 عہدوں کو ختم کیا گیا، جس سے اخراجات میں 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کی بچت ہوگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ برطرفیاں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے آپریشنز کو ہموار بنانے اور اس کے مالی استحکام کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.