دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان، محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار، سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے

لاہور(آن لائن) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سلمان علی آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے ۔ محمد رضوان سے ٹی ٹوئینٹی ٹیم کی قیا دت واپس لے کر سلمان علی آغا کو دے دی گئی ۔ عاقب جاوید نے بتایا کہ حارث روف ور شائین شاہ آفریدی ون دے سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئینٹی سکواڈ میں شامل نہیں ہو ں گے ۔

انہوں نے کہا شاداب خان ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔ انہوں نے کہا عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، ، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، ابرار احمد، حارث روٴف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔ اس موقع پر سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئینٹی کی قیاد ت کو ایک بھاری ذمہ داری قرار دیتے ہوے کہا کہ کوشش کروں گا قوم کی امیدوں پر پورا اتروں ۔

Comments are closed.