شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس‘ معیشت، توانائی، امن و امان اور خارجہ محاز پر کامیابیوں کا تذکرہ
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے معیشت، توانائی، امن و امان کی صورتحال اور خارجہ محاز پر ملنے والی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی پر اظہارِ خیال کیا۔وزیراعظم نے معیشت، توانائی، امن و امان کی صورتحال اور خارجہ محاز پر ملنے والی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔وفاقی کابینہ اراکین نے متعلقہ وزارتوں کی ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خارجہ محاز پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے ساتھ غزہ لبنان اور شام کی صورتحال پر پاکستان کے دوٹوک مؤقف بارے آگاہ کیا۔نائب وزیراعظم نے فلسطین کو بھیجی جانے والی امدادی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اعشاریوں میں بہتری، مہنگائی میں کمی سمیت دیگر معاشی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز معاہدوں کی نظر ثانی سمیت پاور ڈویژن اصلاحات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بارے آگاہ کیا۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اڑان پاکستان منصوبے اور دیرپا معاشی پالیسیوں بارے جامع بریفنگ دی۔
Comments are closed.