فائنل پاکستان میں نہیں دبئی میں ہوگا ،بھارت نے 265رنز کا ہدف 48.1اووروز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
ویرات کوہلی نے شاندار 84رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73، ایلکس کیری نے 61رنز بنائے
دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں جیتنے والی ٹیم کا فائنل بھارت کے ساتھ دبئی میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا
دبئی (آن لائن)بھارت نے آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،فائنل پاکستان میں نہیں دبئی میں ہوگا ،بھارت نے 265رنز کا ہدف 48.1اووروز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ویرات کوہلی نے شاندار 84رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73، ایلکس کیری نے 61رنز بنائے ۔، محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
جس میں جیتنے والی ٹیم کا فائنل بھارت کے ساتھ دبئی میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔ہاردک پانڈیا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور نیتھن ایلس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوپر کونولی نے ایک، وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 264 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔کپتان اسٹیو اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایلکس کیری 61 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ٹریوس ہیڈ 33 گیندوں پر 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
، گلین میکسویل 7 رنز بناسکے، جوش انگلس 11 رنز پر جڈیجا کا نشانہ بنے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ورون چکرورتی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سیمی فائنل میچ کے لیے بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ کینگرو فائنل الیون میں زخمی ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے اوپنر میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے۔ تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں نے اب تک 151 میچز کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا نے 84 جب کہ بھارت نے 57 میچ جیت رکھے ہیں جب کہ 10 میچز بے نتیجہ رہے۔
Comments are closed.