باقی ماندہ دہشت گردوں کو محصو ر کرلیاگیا ، کلیئرنس آپریشن جاری ، گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکر ا دی، بزدلانہ حملے میں گھرکی چھت منہدم ہونے سے 9 معصوم شہری شہید، 16 زخمی، مسجد کوبھی نقصان پہنچا ، سیکیورٹی ذرائع
بنوں، راولپنڈی ( آن لائن ) سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، بنوں کینٹ پر فتنہ الخوراج کا دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ،چھ خوراج کو کینٹ کی مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کردیا،فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری شہید اور 16 زخمی ہونے کی اِطلاعات ہیں،خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ، باقی ماندہ دہشت گردوں کو محصو ر کرلیاگیا ، کلیئرنس آپریشن جاری ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطار ٹائم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکر ا دی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائی سے چھ خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔
Comments are closed.