لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفی دے دیا

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفی دے دیاجس میں انھوں نے کہاہے کہ نومبر2016 میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالیں،اب تک تقریبا چالیس ہزار سے زائد کیسزنمٹائے، استعفی کے متن کے مطابق فاضل جج نے کہاہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث بطور جج مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا،استدعا ہے میرا استعفی منظور کیا جائے انھوں نے یہ استعفیٰ صدرمملکت کوارسال کردیاہے انھوں نے یہ استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 206(1)کے تحت بھجوایاہے۔

Comments are closed.