ہر بندہ پوزیشن لینے کے چکر میں ہے ،مستقبل میں ان کو سوچنا ہوگا کس راستے پر جانا ہے، سینئر تجزیہ نگار
جس ادارے کی بات کررہے ہیں وہ پارلیمانی نظام کے آرٹیکل 73کے تحت کام کررہے ہیں ،یہ ملک اسی ادارے کی وجہ سے بچا ہوا ہے اس ملک میں کچھ بچ گیااگر ادارے کی ساکھ بچی ہوئی ہے
پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں جن کو انٹرنل سپورٹ حاصل ہے،گفتگو
اسلام آباد ( آن لائن ) سینئر تجزیہ نگار و صحافی محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر بہت سے انٹرنل معاملات چل رہے ہیں ، ہر بندہ پوزیشن لینے کے چکر میں ہے ،مستقبل میں ان کو سوچنا ہوگا کس راستے پر جانا ہے،جس ادارے کی بات کررہے ہیں وہ پارلیمانی نظام کے آرٹیکل 73کے تحت کام کررہے ہیں ،یہ ملک اسی ادارے کی وجہ سے بچا ہوا ہے اس ملک میں کچھ بچ گیااگر ادارے کی ساکھ بچی ہوئی ہے،پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں جن کو انٹرنل سپورٹ حاصل ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن جمیل بیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں میچورٹی نہیں ہے مگر سائزایبل تو ہے خیرپختونخوا کے علاوہ اسمبلی اور سینٹ اور دیگر صوبوں میں بھی ان کی نمائندگی ہے ۔
پی ٹی آئی میں بہت سے انٹرنل معاملات چل رہے ہیں بہت سے لوگ پوزیشن لینے کے چکر میں لیڈر کے قریب ہونے کے چکر میں فارغ بھی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان سب باتوں کے باوجود ان کی پوزیشن رہے گی مگر اب ان کوسوچنا ہوگا کہ وہ کس قسم کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ماضی کے برعکس مستقبل میں سوچنا ہوگا وہ کس راستے پر جانا چاہتے ہیں ۔ محسن جمیل بیگ نے کہا کہ ملک کے ایک ادارے پر تنقید کی جاتی ہے کہ ہر جگہ ان کی مداخلت ہے یہ اختیارات ان کو پارلیمانی نظام کے آرٹیکل73کے تحت دیاگیا یا تو وہ نظام بدل دیں اورسارا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں تو لے لیں اگر سارا کریڈٹ لینا ہے تو پھر ڈس کریڈٹ کیلئے بھی تیار رہیں ۔اگر اس ملک میں کچھ بچ گیااگر ادارے کی ساکھ بچی ہوئی ہے تو ایسا نہیں آپ نے اس نظام کے تحت رہنا ہے ہم سب کا ہے یہ صرف فوج کا نہیں ہم سب کابھی ہے ۔
محسن جمیل بیگ نے ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ملک میں پڑوسی ملک افغانستان سے پچیس ہزار لوگ لائے گئے ہیں جو کہ پاکستانی ہیں جب آپریشن شروع ہوا تو یہ مختلف تنظیموں اور گروہوں میں کام کررہے تھے یہ وہ لوگ تھے جو افغانستان چلے گئے تھے ان کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تویہ واپس آکر اپنے علاقوں میں آگئے اوراپنی فیملیز کے ساتھ رہنا شروع کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد ی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں مودی نے ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہوکر پاکستان کو دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کرنے کی کوشش کی ۔پاکستان میں جو بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس کو انٹرنل سپورٹ ہوتی ہے اس کے بغیر کوئی کچھ نہیں کرسکتا ہمیں ان غیر ملکی عناصر کو بے نقاب کرنا ہوگا ان ایجنسیوں کو جو پاکستان میں دہشت گردی کروا رہی ہیں ان کو بے نقاب کرکے دنیا کے سامنے ان کے ثبوت پیش کرنا ہونگے ۔
Comments are closed.