چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آزاد جموں وکشمیر کے چیف جسٹس کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آزاد جموں کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی ہے۔جس میں چیف جسٹس آزادکشمیرنے عالمی جوڈیشل کانفرنس میں جسٹس یحی آفریدی کوشرکت کی دعوت دی ہے کانفرنس 10 مئی کو مظفر آباد میں ہوگی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس اے جے کے نے ملک کا اعلیٰ ترین آئینی عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے ۔ چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر نے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد جموں و کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرنس میں قانونی ماہرین، عدلیہ کے ارکان، اور اسکالرز کو اکٹھا کیا جائے گا کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر عدالتی ڈھانچے کی انفرادیت سمیت اہم قانونی اور عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عالمی جوڈیشل کانفرنس 10 مئی کو مظفر آباد میں ہوگی۔

Comments are closed.