خیبر پختونخوا کو ان کا حق نہ دے کر زیادتی کی جارہی ہے، سینیٹر شبلی فراز

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر افسوس ہے، چیئرمین سینٹ کو خوش آمدید کہتا ہوں، پی ٹی آئی سینیٹر
پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے ،چیئرمین سینیٹ کی رولنگ ایوان کی آواز ہے، سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں اپویشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس یوان میں خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور انہیں حق نہیں دیا جارہا ہے۔ہفتہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ چیرمین سینیٹ کو دوبارہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں آپ کی آمد سے اس ایوان کا وقار بڑھا ہے انہوں نے کہاکہ عزت عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان فیصلوں کی وجہ سے ہوتی ہے جو آپ لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں سے جس طرح پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ابھی تک پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ستعفیٰ کو 18ستمبر سے دیا ہوا ہے وہ ابھی تک قبول نہیں ہوا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر اس ایوان میں نہ آسکے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو بدقسمت صوبہ نہیں کہونگا اور مجھے فخر ہے کہ ہم اس صوبے کے باشندے ہیں انہوں نے کہاکہ اس صوبے کے لوگ دہشت گردی کی آذیت میں مبتلا ہیں جو ہم پر تھوپ دی گئی ہے جو وہان کی معیشت ،سیاست اور ثقافت پر اثر انداز ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ آج بھی وہ صوبہ دہشت گردی کی زد میں ہے لیکن افسوس ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کا مینڈیٹ نہیں دیا گیا ہے

انہوں نے کہاکہ اس وقت یہ ایوان نامکمل ہے اور خیبر پختونخوا کے عوام کو نمائندگی نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ہاوس اف فیڈریشن ہے یہ آئینی خلاف ورزی ہے کہ خیبر پختونخوا کو نمائندگی نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جو سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے جو پوزیشن آپ نے اپنائی ہے اگر ہمارے دیگر ساتھ بھی اس طرح کی پوزیشن لیتے تو اس ایوان کا وقار بلند ہوتا انہوں نے کہاکہ کسٹوڈین کی حیثیت سے اس ایوان کو عزت اور وقار کے ساتھ چلانا اپ کی ذمہ داری ہے اور ہم اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل مطالبہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو قانون کے مطابق اس ایوان میں لانا ہے اور اس حوالے سے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کیا جائے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اس ملک میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں ہوتا ہے اس سے سپریم کورٹ کی تضحیک ہوئی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ چیرمین سینیٹ اس ایوان کے سربراہ ہیں اور ہم اپ کے اصولی موقف کو سراہتے ہیں ،سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے چیرمین سینٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں اسد قاسم کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں اور یہ توقع ہے کہ وہ ایوان کے وقار کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے

انہوں نے کہاکہ اس یوان کی تکریم اور عزت اور بحثیت کسٹوڈین اگر ہمارے استحقاق کامطالبہ کرتے ہیں تو ہم اس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ چیرمین سینیٹ کی رولنگ انفرادی نہیں بلکہ اس ایوان کی آواز ہے اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ اب استحقاق کمیٹی کے سپرد ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈر اس طرح کی صعوبتوں سے گزرتے ہیں اور ہمارے لیڈرز نے جیلیں کاٹی ہیں انہوں نے کہاکہ جیلیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور رہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر پچھلے دور میں غلط ہورہا تھا اور اب بھی غلط ہورہا ہے تو ہم اس کو درست نہیں کہیں گے انہوں نے کہاکہ جس جس نے جیلیں کاٹی ہیں انہوں نے مشکلات برداشت کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں

Comments are closed.