’پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقکی افتتاحی تقریب سے خطاب
راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ”پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،”پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،”جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔“ان خیالات کا اظہار انہوں کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق Eternal Brotherhood -II کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق Eternal Brotherhood -II کی تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی۔دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں ۔اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Comments are closed.