اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کارروائی میں تین خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے‘ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.