سینیٹر فیصل واوڈا کے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف پر نوٹس

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف پروفاقی حکومت نے میگا سکینڈل سامنے آنے کا نوٹس لے لیا اورپورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کریگی۔چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن،آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ۔کمیٹی لیز کی منسوخی کے خلاف حکم امتناعی کو ختم کرنے کیلئے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی ۔پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ عدالت آوٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہونگی ۔کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔

Comments are closed.