یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ دیا، اسکی بدترین کرپشن کی کہانیاں عام تھیں، وزیراعظم

اسلام آبا د(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد دیا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔اسلام آباد میں رمضان 2025 مانیٹرنگ نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا خیال تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ غریب عوام کا پیسہ ہے اور اگر وہ خرد برد کی نذر ہوجائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑا عام آدمی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہوسکتی۔شہباز شریف نے لہذا ناقص معیار، کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا، اس جدید ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے، تقریبا 40 لاکھ خاندان جو کہ 2 کروڑ افراد سے زیادہ بنتے ہیں، اس پروگرام کو 20 ارب سے زیادہ کی لاگت سے اس کو شروع کیا گیا،

اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے عوام کو ریلیف دیا گیا اور کسی قسم کی کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں کہ چیزوں میں کوئی خرابی ہے، 5 ہزار فی خاندان ملیں گے تو جو ان کی ضرورت ہے اس کے مطابق وہ خریداری کر سکتے ہیں۔ عوام کی بہبود ہماری ترجیح ،ملکی تاریخ میں پہلی بار بیس ارب روپے کی لاگت سے رمضان پیکیج بذریعہ ڈیجیٹل والٹ حقداروں کو دیا جارہا ہے،جس کا مقصد پروگرام کی شفا فیت کو یقینی بنانا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انتہائی جامع اور شاندار پروگرام کی تکمیل کے لئے شاندار کام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا بینکوں ، آئی ٹی کمپنیوں نے مل کر چیلنج قبول کیا۔ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے والوں کی مدد کرنا بہت بڑ ی نیکی ہے ۔ پہلی بار نہ لائینیں لگیں اور نہ کسی کو کوئی شکایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود ہماری ترجیح ہے ۔ چالیس لاکھ مستحق خاندانوں میں شفافیت کے ساتھ رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے ، فی خاندان پانچ ہزار روپے ملیں گے ۔ وزیراعظم نے 9999 پر کال کر کے پروگرام کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں ۔ انہوں نے ڈیجیٹل وا لٹ کے دائرہ کار کو مزید توسیع دینے کی بھی ہدایت کی ۔

Comments are closed.