کچھ لوگوں نے گھر پر چھاپہ مارا جس کی وجہ سے اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر ہوئی
مجھے پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن میرا پیغام یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوا،گفتگو
اسلام آباد (آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرے گھر پر بغیر اجازت چھاپہ مارا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے، آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو چھاپے مارنے والوں کو واپس نہیں جانے دیا جائیگا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ پڑنے کی وجہ سے میں پارلیمانی کمیٹی میں تاخیر سے پہنچا ہوں،
مجھے پیغام پہنچانے کی جو کوشش کی گئی وہ مجھے موصول ہوگیا لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں ،میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی حرکت برداشت نہیں کی جائیگی ،آئندہ میرے گھر پر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا گیا تو واپس نہیں جانے دیا جائے گا ،
Comments are closed.