اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری اور بر آمدات میں اضافے پر حکومت کی ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی، کاروباری شخصیات کی جانب سے وزیرِ اعظم کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف،پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کا مربوط اسکیم لایا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری لائیں حکومت آپ کی ہر قسم کی معاونت کرے گی برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے حوالے سے کمیٹی قائم ہو چکی، جلد اپنی تجاویز کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے. ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت آپکا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے
ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں فیس لیس کسٹم کلیئرئنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے صنعتوں کو بہترین افرادی قوت کی فراہمی کیلئے نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے تمام اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کر کے نظام کو مزید مربوط بنا رہے ہیں ۔ اس موقع پر کاروباری شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے شرکاء کی حکومت کی جانب سے محصولات کے نئے ذرائع سے آمدنی اور اس سے قومی خزانے میں اضافے ، اڑان پاکستان پروگرام اور اس کے تحت معیشت کی ترقی کے روڈمیپ کی بھی تعریف۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا نوجوانوں کو پیشہ ورانہ ہنر کی فراہمی، زراعت و صنعت کی ترقی بالخصوص ایک ہزار طلبہ کو چین میں جدید تربیت کیلئے بھیجنے کا پروگرام قابل تعریف ہے کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے،
اس پر وزیرِ اعظم کے مشکور ہیں۔ شرکاء کا وزیرِ اعظم کی قیادت میں محصولات میں اضافے، شرح سود اور مہنگائی میں کمی پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین۔ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں کاروباری شخصیات نے انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں. وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور سیکریٹریز کاروباری شخصیات سے مشاورت کے بعد انکی تجاویز پر مبنی پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.