پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست،1 ارب ڈالر قرض قسط اور 1 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے منظوری ہو گی۔ ذرائع کے مطابق قرض قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیے جانے کا امکان ہیکلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر قرض پاکستان کو اقساط میں ملیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ وفد نے درخواست منظوری کیلئے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراوٴنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا اقتصادی جائزہ مذاکرات کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری اپریل، مئی میں متوقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہو جائیں گے۔

Comments are closed.