ہماری فورسز نے غیر ملکی طاقتوں کو بروقت اور بھرپور جواب دیا ،وزیر ریلوے
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے ،نہ خلف بچے کا بھی علاج کرینگے، پریس کانفرنس
راولپنڈی (آن لائن) ریلوے کے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس پر حملہ دراصل پاکستان پر وار ہے ہماری فورسز نے غیر ملکی طاقتوں و بروقت اور بھرپور جواب دیا ملک کے اندر موجود کالی بھیڑوں نے اس سانحہ کو مذاق اور طنز بنانے کی کوشش کی دشمن نما لوگوں کو قوم و دنیا نے پہنچان لیا اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جہاں چھپیں گے انہیں ادھر ہی گھس کر ماریں گے ساتھ ہی ناخلف بچے کا بھی علاج کیا جائے گا گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مذمت کرتے ہیں انہوں نے سانحہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس پر شکر گزار ہیں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لئے پوری قوم متحد ہے ہمارے سکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب پاکستان بھی دے گا غیر ملکی طاقتیں کس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح ان کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ضرار کمپنی نے دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے بی ایل اے کی ایکشن کی دنیا مذمت کر رہی ہے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا گیا شہداء اور زخمیوں کی حتمی اعداد و شمار آج جاری کردئیے جائیں گے سیکورٹی فورسز کا ردعمل بہت بروقت تھا 9 خودکش حملہ آوروں کو ضرارکمپنی کے کمانڈوز نے قابو کیا اندر موجود کالی بھیڑوں نے اس سانحہ کو مذاق اور طنز بنانے کی کوشش کی دشمن نما لوگوں کو قوم و دنیا نے پہنچان لیا ہے
اب کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا قومی سطح پر اب فیصلہ کرلیا گیا ہے ناخلف بچے کو اس طرح ٹریٹ کیا جائے گا جیسے کے پی میں خوارخ کا مقابلہ ہو رہا ہے بلوچستان میں اسی طرح انکا پیچھا کیا جائے گا اب یہ جدھر چھپیں گے انہیں ادھر ہی گھس کر مارا جائے گا نوجوانوں اور عورتوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دینا ممکن نہیں جہاں جہاں دہشت گرد اور اسکا سہولت کار ہو گا اسکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں دہشت گرد جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے سانحہ جعفر ایکسپریس میں ملوث کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا ساری دنیا اس دہشت گردی کی مذمت کررہی ہے کچھ ملک دشمن عناصر نے اس سانحہ کی مذاق بنانے کی کوشش کی ہے لیکن حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کیا جائے گا پوری قوم کو کھڑا ہونا ہے ہمیں فتح کرنا ناممکن ہے ہم ایٹمی طاقت ہیں کوئی بندہ ایک انچ پاکستاں ہے اندر داخل نہیں ہو سکتا ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کی نمائندگی کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ایک ریلوے پولیس ملازم بھی شہید ہوا ہے پاکستان ریلوے کو بہتری کی طرف گامزن کرنے جارہے ہیں ٹریک کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں صرف ٹرین کو وقت کی پابندی، صفائی اور کھانے کے معیار کو مدنظر رکھیں گے ایم ایل ون سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک نہیں تو ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کریں گے تاجر کہتے ہیں کہ ہم ریل کے ذریعے اپنا سامان منگوانا چاہتے ہیں کشمور سے تھر تک ایک نئی لائن بچھائی جا رہی یے وہ 31 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی گوادر اور کراچی اور پھر کوہاٹ سے آگے لیکر جائیں گے ہم چاہتے تاجسکتاں تک اس ریل پر سفر کریں گے جو کام نہیں کرے گا وہ اپنا فیصلہ خود کرلے انہوں نے کہا کہ ریل کی سپیڈ تک تیز ہونی چاہئے ریلوے کا ٹاسک بہت بڑا ہے مسافر کو ریلیف پہلے دینا ہے اسکی ریفارمز کرنے جا رہے ہیں کارگو کی صورت میں ریلوے منافع میں جانا شروع ہو جائے گا آئی جی ریلوے کو پٹری چوری اور سمگلنگ روکنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے مسافروں کی بنیادی ضروریات کے تمام مقامات کو اپ ٹو مارک کریں گے روہڑی سے سکھر ٹنڈو آدم اپنی عمر سے آگے چلا گیا بونس پر ہے انہوں نے کہا کہ یہ بہت آسان ہے ٹرین کا نام تبدیل کرکے نئی ٹرین چلا دیں،ہم نے ایسے کام کرنے ہیں جو دیرپا ہوں ماں بچہ ہسپتال 2004 میں شروع ہوا تھا انہی سے پوچھیں اب ہم نے اس منصوبے کو ٹیک اوور کرلیا ہے انشاء اللہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیں گے۔
Comments are closed.