متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی

کراچی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے مرغی کے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا۔یو اے ای حکام کا اس حوالے سے جاری حکم نامے میں کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے، پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔گوشت کی برآمدات کا حجم 21کروڑ ڈالرسے زائد ہوگیاپاکستانی ایکسپورٹرز کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں۔ایکسپورٹرز نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی حکومت متحدہ عرب امارات سے یہ معاملہ اٹھائے۔

Comments are closed.