پاکستان کا جوہری طاقت ہونا دشمنوں کو کھٹک رہا ہے، حنیف عباسی

جعفر ایکسپر یس آپریشن میں پا ک فوج کا کردار لائق تحسین ہے،وزیر ریلوے
فیصلہ ہو چکا ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کا بھی صفایا کیا جائے گا،پریس کانفرنس

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا واحد اسلامی جوہری طاقت ہونا دشمنوں کو کھٹک رہا ہے ، جعفر ایکسپر یس آپریشن میں پا ک فوج کا کردار لائق تحسین ہے ۔ فیصلہ ہوا ہے اب ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کا بھی صفایا کیا جائے گا اور افغانستان بھاگنے والوں کا بھی پیچھا کیا جائے گا ۔ آنے والے دنوں میں بھی حالات آسان نظر نہیں آ رہے ، سیاسی ا ختلافات کو سائیڈ لائن رکھ کر پو ری قوم کو متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پوری دنیا میں واحد اسلامی جوہری طاقت ہے ۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ ہم میزائل اس کے خلاف بنا رہے ہیں ۔ ہمسایہ ملک بھارت کو بھی ہمارا جوہری طاقت ہونا کھٹک رہا ہے ۔ وہ پاکستان کو کمزور کرنے لئے بھارتی سرزمین کا ا ستعما ل کر رہا ہے اس کا ایک ثبوت ڈیورنڈ لائن کے قرہیب بھارتی قو نصل خانے ہیں انکا مقصد بلوچ عوام کو ہی اپنے ملک کے خلاف اکسانا ہے ۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو انتہائی افسو سناک قرار دیتے ہوے کہا کہ پوری دنیا میں اتنا کربناک یہ دوسرا یا تیسرا واقعہ ہے اس حملے کامقصد بلوچوں کے اندر اپنے ہی ملک کے لئے اشتعال پیدا کرنا ہے ۔ دشمن اس وقت پے درپے سا ز شیں کر رہا ہے ۔ ان کو سی پیک بھی کھٹک رہا ہے دشمن اسے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے روکنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہاتے ہوے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس طرح یہ اپریشن کیا وہ قابل دیدنی اور فوج کی پیشہ ورانہ صلا حیت کا منہ بولتا ثبوت تھا ۔ یہ پروفیسشنلزم کی معراج تھی کم سے کم نقصان میں پاک فوج نے آپریشن مکمل کیا ۔ آٹھ سے دس خود کش بمباروں کی کی موجودگی کے باوجود یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور ایک بھی بمبار کو دھماکہ نہ کرنے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمنوں کی سازشوں کو سمجھ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا ۔ ہمیں سوچنا ہو گا ملک میں دہشتگردی نے کیوں سر اٹھا یا ۔ دہشتگردی میں کچھ اور چھپے ہاتھ کارفرما ہیں ۔ آنے والے حالات میں بھی آسانیاں نظر نہیں آ رئیں ۔ ہمیں سیاسی ا ختلافات ایک طرف رکھ کر ملک کے تحفظ کے لئے کھڑا ہونا ہو گا ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کاثبوت کلبھوشن یادیو کی صورت میں موجود ہے ۔ جن افغانیوں کو ہم نے چالیس سال تک پالا آج وہی ہمارے دشمن بنے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان سے دولت کما کر بھگوڑے باہر جا کر گھر ، گاڑی پیسے کے لالچ میں ملک کے خلاف مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہیں دشمن انھیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔ ہم نے بھی جیلیں کا ٹیں لیکن کبھی ملک اور اداروں کے خلاف ایک لفظ تک نہ کہا ، لیکن یہ عجیب ہیں ملک پر بم گرانے ، آئی ایم ایف پروگرام رکوانے ، ترسیلات زر بند کروانے کے لئے سرگرم ہو نے کے ساتھ اداروں کے خلاف گھناونے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ۔ پی ٹی آئی بریگیڈ ا داروں کے خلا ف غلیظ زبان استعمال کر رہی ہے ۔ فوج کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ انھیں اس کے لئے کروڑوں اربوں مل رہے ہیں ۔ امریکہ ، چین اقوام متحدہ نے جعفر ایکسپریس حادثے کی مذمت کی لیکن اگر نہیں کی تو ان ملک دشمنوں نے نہیں کی ۔ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے سیاسی لڑائی ہو تی رہے گی ہمیں ملک کے تحفظ کے لئے متحد ہونا ہو گا ۔ دھرتی ماں کی طرح ہوتی ہے ۔ اور کوئی بھی اپنی ما ں کا گلہ نہیں پکڑ سکتا ۔

ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ آگ صرف بلوچستان میں لگی ہوئی ہے ہمارے گھر تک نہیں آ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ جو دہشتگرد پاکستان میں ہیں انکو نہیں چھوڑا جائے گا اور جو افغانستان بھاگ گئے ہیں انکا بھی پیچھا کیا جائے گا اور ان لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے ریلوے کے محکمے میں بہتری کے لئے اقدامات پر بات کرتے ہوے کہا کہ ٹرینوں کے وقت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ، سی سی ٹی وی کے نظام کو بہتر کر کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا ۔ سعد ر فیق کے وقت میں ٹرینیں وقت پر چلتی تھیں ، شفافیت تھی ہم اسی شفافیت کو واپس لے کر آئیں گے ۔ ٹرینوں اور سٹیشنوں پر صفائی کا بہترین نظام بنا ئیں گے ۔ سکینرز کا نظام لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کارگو کے نظام کو بہتر کر کے ریونیو میں اضافہ ہو گا ۔ مکینیکل مسائل کو حل کر کے ٹرینوں کا نظام بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ٹریک کی بہتری اور مرمت میں اپنی مد د آپ کے تحت کام کر یں گے ۔ ٹیم ورک سے چیلنجز کا سامنا کر کے انھیں حل کیا جائے گا ۔

Comments are closed.