پولیس سروس سے مستعفی ہونیو الے عمران کشور کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)پولیس سروس سے مستعفی ہونیو الے عمران کشور کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔ عمران کشور پیر کے روز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،مستعفی ہونے والے ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کواعلیٰ افسران کی منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایس ایس پی عمران کشور نے 13مارچ کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ہونے پراحتجاجا استعفیٰ دیا تھا،ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او پی بلال صدیق کمیانہ لاہور میں عمران کشور سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،آئی جی پنجاب نے اڑھائی گھنٹے عمران کشور کے گھر ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے استعفی واپس لینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے بھی 1گھنٹہ ملاقات کی اور استعفیٰ واپس لینے کی مناتے رہے،آئی جی اور سی سی پی او سمیت دیگر اعلیٰ افسران تاحال قائل نہیں کرسکے۔

Comments are closed.