اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے‘جو آگ پاکستان میں لگی ہے ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہو گا۔جو آگ پاکستان میں لگی ہے ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی کا معاملہ بھرپور انداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا۔ دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا۔ بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے۔ دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔
Comments are closed.