قوم اور افواج مادرِوطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں‘صدرمملکت

ففتھ جنریشن وارفیئر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے،تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے
عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے
عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے‘یوم پاکستان کی پریڈسے خطاب

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت نے پوری پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی اس نعمت کا تحفظ بڑا فرض ہے،ہماری قوم اور افواج مادرِوطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں‘پاکستان کے عوام ، مسلح افواج ساتھ ساتھ کھڑے ہیں ، ففتھ جنریشن وارفیئر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے،ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت ہے ،تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،تعالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے‘عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے۔یوم پاکستان کی پریڈسے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے ، آج ہم وطن کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کا مقصد مضبوط ، جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے ، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ہے،آزادی کی اس نعمت کا تحفظ بڑا فرض ہے،ہماری قوم اور افواج مادرِوطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم قائدِاعظم کے الفاظ "اتحاد، ایمان، تنظیم” پر وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا ،بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ۔صدر نے کہا کہفتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنے ناپاک مقاصد کے حصول میں کوشاں ہیں، پاکستان کے عوام ، مسلح افواج ساتھ ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے،نوجوان نسل میں نفرت ، مایوسی پھیلانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔صدرنے کہا کہ ففتھ جنریشن وارفیئر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے

،ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت ہے ، ہم ایک باحوصلہ قوم ہیں، قوم کی توانائی اور صلاحیتوں پر اعتماد ہے ،ہم کبھی مشکلات سے نہیں گھبراتے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے، پاکستان کو بہت سے جغرافیائی و سیاسی مسائل کا سامنا ہے،ہماری بہادر مسلح افواج عوام کے شانہ بشانہ بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں،ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے ، معیشت اور زراعت مستحکم کریں گے، تحفظِ توانائی یقینی بنائیں گے ،اپنی نوجوان نسل کے لیے روزگار پیدا کریں گے،نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے آشنا کرنا ہے، صوبائی حکومتیں بنیادی صحت اور سماجی بہبود پر خصوصی توجہ دیں،ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے،ہمسایہ ممالک ، عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند ہیں، باہمی احترام اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے ادارے وطن کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، ان کے عزم و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کو ہرگز نہیں بھولے ، کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں،ہم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،تعالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے ،صدر مملکت کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ، حقِ خودارادیت کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہارکرتے ہوئے صدر نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے،فلسطینی عوام کو بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اپنے وطن میں مکمل آزادی اور خودمختاری کا حق حاصل ہونا چاہیے

، ہمارے سامنے سفر آسان نہیں، لیکن ناممکن بھی نہیں، یاد رکھیں، پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں،پاکستانی عوام کی ثابت قدمی، محنت اور حب الوطنی نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا ، سب سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی کیلئے وقف کر دیں،اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کیلئے کام کریں، مایوسی اور منفی سوچ کو ترک کر کے اتحاد، سچائی اور امید کو اپنائیں، ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور ہو ، ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی ہو، اللہ تعالی ہمیں عزت و عظمت اور سربلندی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، شاندار پریڈ کے انعقاد پر پریڈ کمانڈر اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یوم پاکستان کی تقریب بلاشبہ مضبوط پاکستان ، قومی یکجہتی اور وقار کی جھلک پیش کر رہی ہے۔

Comments are closed.