190ملین پاؤنڈ کیس ،سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدم موجودگی کی وجہ سے عید کے بعد تک ملتوی کردی۔اس دوران عدالت نے فاضل وکیل کااانتظار کرنے کی بجائے درخواست پر کارروائی مزیدآگے بڑھائے بغیر ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت سے پیش ہی نہ ہوئے۔ دو رکنی بینچ نے وکیل کی غدم موجودگی کے باعث سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔سماعت کے آغاز پر وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ سے آرہے ہیں،کیس آخرمیں رکھ لیں

، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیتے ہیں،بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس اٹھ کر چلے گئے ۔یاد رہے کہ درخواستیں رجسڑار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت پر عدالت موجود ہوں گے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت سے سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا فیصلہ اور سزا معطل کئے جائیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے سے دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کی سزا کاالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔

Comments are closed.