پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے ، اسرائیل سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل کے سفیر کیلئے کارآمد نہیں ،ترجمان
اسلام آباد(آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیا گیا ہے ،پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے ، پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل کے سفیر کیلئے کارآمد نہیں ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے
القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا گیا ہے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل کے سفر کیلئے کارآمد نہیں ہے پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوا ہے پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
Comments are closed.