عید الفطر:پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10چھٹیوں کا اعلان

لاہور (آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ا ٹھائیس مارچ سے چھ اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا، سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے۔خالد نذیر وٹو نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا جبکہ سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔ چھٹیوں کا باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.