آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معائدہ پا جانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، شہباز شریف

اسلام آبا د (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معائدہ پا جانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے ۔ معا ئدے کے طے پانے میں پوری ٹیم کے علاوہ آرمی چیف نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ۔ معائدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعز یت بھی کیا ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معائدہ طے پانے پر پور ی کابینہ کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر پوری کابینہ کی طرف سے اظہار تعزیت کرتے ہوے انکے لئے فاتحہ خوانی بھی کرائی ۔ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا حالیہ عرصے میں مہنگائی، دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز کاہم نے بطور قوم سامنا کیا، بالخصوص عوام الناس نے مشکلات برداشت کیں، اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ نا ممکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت سمیت تمام متعلقہ وزرا، اداروں اور ان کے سربراہوں، بالخصوص آرمی چیف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں

، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اپنا حصہ ڈالا، آپ سب کی محنت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ اتنی جلدی نہ کرپاتے۔ انہوں نے کہا کہ معائدے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا پوری ٹیم کی دن رات کی محنت کے نتیجے میں اتنی بڑی کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا مخالفین نے اس پر بڑاڈھنڈورا پیٹا کہ اب ایک اور منی بجٹ آنے والا ہے تاہم ان کے تمام او چھے ہتھکنڈے ناکامی سے دو چار ہوے ۔ انہوں نے ایسے چیلنجنگ حالات میں پہلی بار ہوا کہ منی بجٹ کے بغیر ہی معائدہ طے پا گیا ۔ ا نہوں نے کہا گیارہ لوگوں کی ٹیم میں ایک کپتان ہوتا ہے۔ جو کسی بھی کام میں کامیابی کے لئے اپنی ٹیم کی کارکردگی کا محتاج ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا پچھلے سال کے مقابلے میں محصولات کی وصولی میں 26 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں تاریخی کمی آئی۔ محصولات کے حوالے سے تنخواہ دار طبقے نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کھربوں روپے کے ٹیکس کے مقدمات سالوں سے زیر التوا پڑے ہیں، اس میں قصور کس کا ہے، عدالتوں کا یا ایف بی آر کا، یہ تو وقت طے کرے گا، آپ سوچیں کہ حکومت کی کوششوں سے چند ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، اب ہم نے تمام تر توجہ ان مقدمات کو چلانے پر مختص کر دی ہے، تاکہ یہ پیسہ قومی خزانے میں آسکے۔ انہوں نے کہا ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لئے آئی ایم ایف معائدہ انتہائی اہم ہے ۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اس سلسلے میں بہت تعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال محصولات کا ہدف بارہ اعشاریہ نو بلین تھا ۔ محصولات کی وصولی میں گذشتہ سال کی نسبت چھبیس فیصد اضافہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ک کی ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے تیزی سے اقدامات جاری ہیں ۔ عدالتوں میں ٹیکس مقدمات کی مد میں چونتیس ارب روپے قومی خزانے واپس آچکے ہیں ۔ قطرہ قطرہ سمندر بنتا ہے یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔ جس میں مزید بہتری کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کھربوں کے ٹیکس کیسز زیر التوا ہیں ۔ محصولات کے متعلق عدالتی مقدمات پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اس کی خواد نگرانی کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا چینی کی سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ گذشتہ سال کی نسبت اس سال شوگر ملز سے بارہ ارب روپے زیادہ وصول ہوے ہیں ۔ آئندہ یہ ہدف ساٹھ ارب روپے کا ہے ۔ انہوں نے کہا ہر سیکٹر کو اب دوبارہ ٹیکس کے دائرہ کا ر میں لانا ہو گا زرعی ٹیکس میں صوبوں نے اہم کر دار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا قرضوں کو ختم کر کے ہی ملک میں معاشی استحکام آ سکتا ہے ۔ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کے پی کے اور بلو چستان میں بد ترین دہشتگردی کا سامنا ہے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام سے ہی ترقی کا سفر آگے بڑھ سکتا ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری سیکیور ٹی فورسز کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا گذشتہ سال رمضان پیکیج کے لئے سات ارب روپے مختص کئے تھے ۔ لیکن لوگو ں کو یوٹیلٹی سٹورز پر قطاروں میں لگنا پڑا ۔ غیر معیاری اشیا انھیں دی جاتی تھی ۔ ہم نے یو ٹیلیٹی سٹورز پر کرپشن کا خاتمہ کیا ۔ اس بار رمضان پیکیج کے حوالے سے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ نظام کا اجرا کیا گیا ۔ ڈیجیٹیلائزیشن نظام کے ذریعے بیس ارب روپے شفاف طر یقے سے حقداروں کو دینے کا فیصلہ کیا اس میں سے ساٹھ فیصد رقم تقسیم ہو چکی ۔ انہوں نے کہا صدر آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا، ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کو شاندار خدمات پر نشان پاکستان دیا جانا خوش آئند ہے، وہ اس نشان پاکستان کے اعزاز کے حق دار تھے

Comments are closed.