اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علمائے کرام اسلامی دفاعی ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ، اسلامی نظریاتی کو نسل اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہے ، نوجو انوں کو منفی پروپیگنڈے کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی کونسل اپنا کردار ادا کرے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم نے کو نسل کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل نے شدت پسندی کے خلاف بند باندھا ۔ کونسل نے وطن عزیز کو نظریاتی تشخص دیا ۔ انیس سو تہتر کے آئین کے تحت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اور اس کونسل نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ۔ ملک میں اسلامی بینکاری نظام میں بھی کونسل کا کردار اہم ہے ۔ انہوں نے کہا انتہا پسندی ، شدت پسندی اور نفر تیں ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہیں ۔ علمائے کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجونوں کو بے راہ روی اور منفی پروپیگنڈے سے تھفظ فراہم کر یں ۔
اور قران وسنت کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کے لئے رہنمائی فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کسی فرقہ واریت میں ملوث نہیں ہیں ۔ ہم سب مل کے ملکی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں ۔ نفرتوں اور تقسیم کے روئیے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ۔ ہمیں اب اس ملک کو آ گے لے جانا ہے ۔ انہوں نے کہا آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے ۔ چیزیں بہت بدل گئی ہیں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائے اور بدلتے ہوے حالات کے دھارے میں خود کو ڈال کر معاشرے کی تعمیر سازی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہجرت کے وقت قربانیاں دینے والوں نے مضبوط پاکستان کے خواب دیکھے تھے ۔ شہدا کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوے ہمیں ترقی کے راستے کا تعین کرنا ہو گا ۔ قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔ اگر ہم متحد ہو کر کام کریں گے تو پاکستان ہر صورت دنیا میں بلند مقام حاصل کرے گا ۔
Comments are closed.