وزیر اعظم کی جانب سے بجلی نرخوں میں کمی کااعلان جلدمتوقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عنقریب بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے جس سے ملکی صنعت کو مذید فروغ ملے گا انہوں نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ ،زراعت اور ریٹیل سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا تاکہ تنخوادار طبقے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کو ریلیف دیا جاسکے اس خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے با فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستانی حکو مت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے اوراس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہو گا وزیر خزانہ نے کہاکہ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی

اور ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ٹیکس بنیادوں کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اورشرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کے لیے حالات مزید بہتر ہوں گے وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان اس کیلنڈر سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اوریوان بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے باانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے اور اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد امریکہ، یورپ اور اسلامی سکوک کی روایتی منڈیوں سے ہٹ کر مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانا ہے اوریہ ایک موزوں وقت ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور گہری کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.