وزیراعظم کا دورہ پی اے آر سی ، 23 مارچ کو صدارتی تمغہ حاصل کر والے ادارے کے سربراہ وزیراعظم کی ناگواری کا شکار

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پی اے آر سی ، 23 مارچ کو صدارتی تمغہ حاصل کر والے ادارے کے سربراہ وزیراعظم کی ناگواری کا شکار ہو گئے، چیئرمین پی اے آر سی کو سچ بولنا انہیں مہنگا پڑ گیا، کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق کوئی کام نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار ، بریفنگ کے دوران پی اے آر سی کی کارکردگی سخت نالاں ، غیر ضروری وضاحتوں پر جھاڑ پلاتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی کو معطل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پی اے آر سی سے مکالمہ کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آپ کاٹن کی فصل پر کام نہیں کررہے ایسا کیوں ہے جس پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام احمد نے وضاحت کی کہ ہم کپاس کی ریسرچ پر کوئی کام نہیں کررہے کپاس کی فصل پر ریسرچ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی اے آر سی کی کارکردگی سے سخت نالاں ہوئے ہوئے ۔ چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل کے جواب پر سخت سیخ پا ہوگئے غیر ضروری وضاحتوں پر سخت جھاڑ پلا دی وزیراعظم کے احکامات پر چیئرمین پی اے آر سی کو فورری طورپر معطل کردیاگیا۔ چیئرمین پی اے آر سی کا جواب وزیراعظم کی طبعیت پر ناگوار گزر گیا ۔ وزیراعظم نے زرعی تحقیقاتی ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے پر زور دیا ۔

Comments are closed.