قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں ایک بار پھر ناکام،وقفے کے باوجود بھی کورم پورا نہ ہو سکا
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں ایک بار پھر ناکام،اجلاس میں وقفے کے باوجود بھی کورم پورا نہ ہو سکا اور اجلاس جمعہ 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا اجلاس میں تلاوت نعت اور ترانے کے بعد اپوزیشن کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندھی کر دی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کر دیا گیا وقفے کے باوجود بھی حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور کورم پورا نہ ہو سکا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی پی ٹی آئی آئی ارکان ایوان سے باہر چلے گئیکورم پورا نہ ہونے پر اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا گیا لیکن وقفے کے باوجود بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور کورم پورا نہ ہو سکا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس جمعہ 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا
Comments are closed.