وزیر اعظم محمد شہبازشریف اورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کریں گے

اسلام آ باد(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہبازشریف پیر کو اورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کریں گے،کنونشن میں آرمی چیف سمیت،چیرمین سینیٹ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات شرکت کریں گی،کنونشن کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا اتوار سے اسلام آباد میں ہورہا ہے،کنونشن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جن کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ لوک ورثہ اسلام آباد میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا گیا

سوموار کو کنونشن کا افتتاحی سیشن ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا کی میٹنگز ہوں گی جبکہ او پی ایف،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی اوورسیز کنونشن میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، کابینہ ارکان اور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے کنونشن میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، آسٹریلیا، اور دیگر ممالک سے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.