حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم اجلاس،ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آبا د(آن لائن)حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان نئی نہروں کی تعمیر اور سندھ کے نکات پر تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے،دونوں پارٹیوں نے مئی کے پہلے ہفتے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سپیکر ہاوٴس میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں آئندہ بجٹ کے لئے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبوں، اور فنڈز کے اجراء پر بات چیت ہوئی ،ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت نے نئی نہروں،سندھ کے نکات اور پیپلز پارٹی کے تحفظات کا کوئی مناسب جواب نہیں دیا

، حکومتی ارکان کی پلاننگ اور فنانس کے حوالے سے کوئی تیاری ہی نہیں تھی، پیپلز پارٹی سے کہا گیا کہ اس حوالے سے پارٹی تجاویز دیں، ہم پیپلز پارٹی کے تحفظات، آئندہ منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے حوالے سے ان کی تجاویز سننا چاہتے تھے، اس معاملہ پر حکومت پیپلز پارٹی مذاکرات اب مئی کے آغاز میں ہوں گے، ملاقات میں حکومت کی طرف سے احسن اقبال، اعظم نزیر تارڑ، وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب اور احد چیمہ شانل تھے، پیپلزپارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، نوید قمر، حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی والا نے کی۔

Comments are closed.