صدر مملکت نے جسٹس علی باقرنجفی سپریم کورٹ کے جج مقررکر دیا

اسلام آبا د(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق حلف اٹھانے کے دن سے تقرری موثر ہوگی ،جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے،نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری آئین کے آرٹیکل 177 اور 175-A کے تحت کی گئی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تقریب حلف برداری بدھ کو ہوگی ،چیف جسٹس پاکستان یحیحی آفریدی جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیں گے،حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی،ججز، اٹارنی جنرل شریک ہونگے،حلف برداری تقریب میں صوبائی ایڈووکیٹس جنرل اور سینئر وکلاء بھی شریک ہونگے۔

Comments are closed.