سپریم کورٹ نے نو مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے نو مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخوست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے اورعدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی پئْفواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کی گئی ہے۔چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج بدھ کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

Comments are closed.