اسلام آباد ( آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ۔ ہنگری کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دوسری جانب ہنگر ی کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوے کہا ہماری سرمایہ کا ر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ، دونوں ممالک کو دو طرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ اپنے ہنگری کے ہم منصب سے مشترکہ پریس ک کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پا رہا ہے ۔ دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہنگری کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو د ہیں ۔ جی ایس پی پلس میں حمائت پر ہنگرہی کے شکر گزار ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹکیک پاسپورٹ پر ویزہ فری معائدہ ہوا ہے ۔
اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹرز سیزارٹو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط ہوے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی امور پر دونوں مل یکسا ں موقف رکھتے ہیں ۔ ثقافت اور اثار قدیمہ کے شعبوں میں ایک دو سرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا افغانستان سے دہشتگردی کے فروغ پر تشویش ہے ۔ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے جی ایس پی کے معاملے پر پاکستان کی حما ئت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا یو کرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتا ہے ۔
ہم پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجودہیں جن سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہنگری پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے تیار ہے ۔ قبل ازیں دونوں ممالک کے وزرا ئے خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ۔ دونوں وزرا نے آثار قدیمہ اور ثقافتی تعاون کی تین مفاہمی یاداداشتوں پر دستخط کئے۔ ویزہ فری ڈپلو میٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو اور آثار قدیمہ اور ثقا فتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔
Comments are closed.