اسلام آ باد (آن لائن) وزیر ا طلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے باہر نکل آیا ۔ آرمی چیف جنرل عاصم معیشت کی بحالی کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام تھے اور رئیں گے ۔ ن لیگ یوتھ کو آردینیٹر ز کے ڈوثرنل ، ضلعی اور تحصیل عہدیداران سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دور فسطائیت کا تھا ۔ میں نے کہا تھا کہ یہ بھاگ جائیں گے اور ایسا ہی ہوا ۔ انہوں نے کہا نو مئی والوں نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا ۔ ہم نو مئی والے نہیں اٹھائیس مئی والے ہیں ۔ پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں اور رئیں گے۔ انہوں نے پاک فوج کے ان جوانوں کی یادگاروں کی بیحرمتی کی جن کی بہادری کے دشمن بھی معترف تھے ۔ دشمن کو خوش کرنے کی خاطر انہوں نے قوم کے سپوتوں کی یادگاروں کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔ شہدا کی یادگاروں پر حملے ہوتے ہوے دیکھ کر میں رات بھر نہ سو سکا تھا ۔ انہوں نے کہا دشمن بھی ہماری پاک فو ج کی بہادری کا اعتراف کرتا ہے ۔ اس فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کو یہ تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں ۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔
صوابی جا کر کیپٹن شیر خان کے مزار پر حاضری دی، ان کے بھائی انور لالہ سے ملاقات کی اور کیپٹن شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین پر ان سے معذرت کی۔ بھارتی بریگیڈیئر نے بھی کیپٹن شیر خان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نسل درنسل غلام تھے اور رئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بدتر ین دہشتگردی کی لہر سے دوچار ہے ۔ کالعدم ٹی ٹی ٹی پی کے خاتمے سے ہی کے پی کے میں اور ملک میں امن آئے گا ۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ یہ بتائیں صوبے میں عوام کی بہتری کا کوئی ایک منصوبہ نہیں لگا۔ ایسا کیوں ہے ۔ صحت کے شعبے پر صوبائی حکومت کی توجہ کیوں نہیں دے رہی ۔ انکا مسئلہ یہ ہے انکی تمام تر توجہ جیل میں بیٹھے شخص پر ہے ۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے نہیں سازشوں سے ملک پر قابض ہونے کی ٹھان رکھی ہے ۔ ایسی کوششیں بیکار ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہا حکومت کی کوشش سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے باہر نکل آیا ۔ وزیراعظم نے دن رات ایک کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ہے ۔ آرمی چیف معیشت کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا۔ ۔ پی ٹی آئی گیارہ سال میں خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی، فارنزک لیب تک نہ بنا سکی۔ پشاور دھماکوں کے نمونے آج بھی فارنزیک کے لئے لاہور بھیجے جاتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کئے گئے۔ پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار، نہ ملک سے مخلص، نہ پارٹی سے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد، چیمپئنز ٹرافی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا نوجوان میدان میں نکلیں، مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،
Comments are closed.