اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے ا کاونٹس کا غیر قانونی استعمال ہونے کا اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے اکاونٹس منجمند کرنے کی استد عا کی ہے ۔ پارٹی کو کچھ گدھ نوچ رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اکاونٹس کا غیر قانونی استعمال ہو رہا ہے ۔ ہم نے اسی و جہ سے پارٹی کے اکاونٹس منجمند کرنے کی اس استدعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جنرل باڈی کے تحت پی ٹی آ ئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوے ہیں ۔
الیکشن میں قانو نی تقاضے پورے نہیں ہوے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی پر پابندی لگے ۔ لیکن کچھ گدھ پارٹی کو نوچ رہے ہیں ۔ جس راستے پر یہ چل رہے ہیں اسکا نتیجہ پار ٹی کا شیرازہ بکھرنے میں لگنا ہے ۔ پارٹی کی قانونی حثیت مفلوج ہو جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا ایسا کیسے ہو سکتا کہ تمام پار ٹی عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں ۔ یہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے ۔ باہر کے ممالک میں تو اگر کسی پارٹی عہدیدار کو اس طرح منتخب کیا جائے تو اس کو وزارت کے عہدے س ے بھی ہٹا دیا جاتا ہے
Comments are closed.