مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات، ملکی صورتحال، قیام امن اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انوار الحق کاکڑ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ اور قیام امن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وڑن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک زندہ مثال قرار دیا۔انوار الحق کاکڑ نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔
Comments are closed.