راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں اور فیلڈ فائرنگ پریکٹس ، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ،پاک فوج کے جوانوں کا بلند حوصلہ اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں، کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا۔ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی آپریشنل مشقیں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ، سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا ، ٹلہ رینجز میں مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے، جس کے دوران دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی تیاری کی جارہی ہے ، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کی ایک عمدہ مثال ہے ۔
Comments are closed.