بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی‘احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا‘بھارت کے مقابلے میں جوابی فیصلوں سے بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا جبکہ بھارت کے مقابلے میں جوابی فیصلوں سے بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ‘بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے اوربھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے سے بھی تحریری آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کر دیا، بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی، دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کیا تھا، بھارتی ناظم الامور تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا،
دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، بھارتی ہائی کمشن کو ڈیفنس‘ ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔بھارتی ڈیفنس, نیول اور ائیر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے‘بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے سمیت دیگر فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے‘واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا
، بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معبل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا،پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کئے گئے۔
Comments are closed.