اسلام آباد (آن لائن )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کیلئے شرائط سے آگاہ کیا گیا،وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کی جبکہ پی آئی اے کی نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی،وزیرا عظم نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے،شفافیت یقینی بنانے کے لئے
، پی آئی اے سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہ راست ٹیلی ویڑن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ انوسٹر آوٴٹ ریچ کے لئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع سٹریٹجی بنائی گئی ھے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے،اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوارڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
Comments are closed.