پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ان لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے‘مریم نوازشریف

لاہور(آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ”ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ان لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ملاقات میں پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے۔ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے لملاقات میں بلاک چین اینوویشن(Block chain innovations) ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غورکیا گیااورمعدنیات، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سیکورٹی امور کیلئے اسٹیبل کوائن سلو شن کے نفاذ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ترسیلات زر،مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیاگیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کو ڈیجٹیل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک کار کے بارے میں آگاہ کیا،مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ان لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Comments are closed.