اسلام آباد (آن لائن ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف کے ڈراز کا اعلان کر دیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آندہ سال ڈیوس کپ میں مدمقابل ہونگی۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اعلان کردہ ڈراز کے مطابق روایتی حریفوں کے مابین مقابلے کے مقام اور تاریخ کا فیصلہ پاکستان کرے گا جبکہ مقابلے کی فاتح ٹیم ورلڈ گروپ 1 کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ڈراز کے مطابق پاکستان اور بھارت اگلے سال ڈیوس کپ گروپ ون پلے آف میں مدمقابل ہونگے۔
پاکستان نے اعصام الحق اور عقیل خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت انڈونیشیا کو شکست دیکر ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا تھا
Comments are closed.