مبینہ آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی
اسلام آباد ( آن لائن) مبینہ آڈیو لیک کیس،عمران خان کی اہلیہ نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی
عمران خان کی اہلیہ نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیر سماعت ہے مگر ایف آئی اور پولیس ہراساں کر رہی ہے۔پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز میں پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا،جبکہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کیلئے طلبی کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا،مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
Comments are closed.