پاکستان ایک ایٹمی طاقت ، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مریم نواز

لاہور (آن لائن) وزیر ا علی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشید گی چل رہی ہے ، تاہم پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، عوام اپنی فوج کے شانہ بشا نہ کھڑے ہیں ۔ دشمن حملے سے پہلے دس بار سوچے گا ۔ لیبر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ملکی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ محنت کش مزدور کا ہے ،اس کا ثمر بھی انکو ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ساڑھے بارہ لاکھ محنت کشوں کو یکم جون سے راشن کارڈ د ینے جا رہے ہیں ۔ کار ڈ پر ہر خاندان کو ماہانہ تین ہزار روپے ملیں گے ۔ محنت کشوں کے لئے دیرینہ خواب کی تکمیل پر اللہ کی شکر گزار ہوں ۔

انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ کسی بھی مزدور کا بچہ خالی پیٹ نہ سوئے ۔ محنت کش ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ مجھے سخت دکھ ہوتا ہے کہ ایک محنت کش ساری زندگی محنت کے بعد بھی اپنا گھر نہیں بنا سکتا ۔ انہوں نے کہ مزدور کی کم سے کم اجرت سینتیس ہزار یقینی بنا نے جا رہے ہیں ۔ چالیس ہزار کارکنوں کو بھی راشن کارڈ دئیے جا ئیں گے ۔ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اللہ تعالی نے پاکستانیوں اور پاک فوج کو اتنا مضبو ط بنایا ہوا ہے کہ ہر جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمارا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ہم اپنی پاک فوج کے سا تھ سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑے ہیں ۔ ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جار حیت کا منہ توڑ جواب د ینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، پاکستان کے پاس ا یٹمی طاقت ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

، دشمن حملے سے پہلے دس بار سوچے گا ۔ انہوں نے کہا ملک کے ایٹمی طاقت بننے میں نواز شریف کی ایک حقیر سی کوشش بھی شامل ہے ۔ نواز شریف نے ملک کو ن بجلی کے بڑے کارخانے ، موٹر وے اور د یگر بڑے منصوبے دئیے ہیں ۔ ملک میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے اس میں زیادہ تر نواز شریف کے دور میں ہوئی ۔ انہوں نے کہا آج بھی ن لیگ کا دور ہے اور تیز رفتار ترقی کا سفر جا ری وساری ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنا گھر سکیم کے تحت تیس ہزار گھر ایک سال میں بنائے گئے ہیں ۔ جو کہ روا ں سال کے آ خر تک ایک لاکھ کا ٹارگٹ ہے ۔ ہم نے پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا ، گرین بسیں چلائیں جن کا کرایہ صرف بیس روپے ہے ، دو ماہ کے اندر عوام کے لئے مزید پا نچ سو بسیں آ رہی ہیں ۔ گوجرانووالہ میں رواں سال میٹرو منصوبہ شروع کریں گے ۔ پاکستان کا پہلا بڑا کینسر ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ انہو ں نے کہا پوری کوشش ہے آ ٹا روٹی مہنگی نہ ہو ، کسانوں کو بھی بھر پور ریلیف دے رہے ہیں ۔

Comments are closed.