اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک اں صاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتاانھوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روزدیے ہیں۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔وکیل پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں۔بعدازاں عدالت نے ضمانت منظورکرلی۔
Comments are closed.