نئی دہلی (آن لائن) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا ہے ۔ مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی معطل کر دئیے ۔ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا تھا ۔
جس کے بعد مودی سرکار نے گھبراہٹ کے عالم میں گذشتہ روز آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاوٴنٹ کو بھی بلاک کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا ہے ۔پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش۔ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دئیے ہیں ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں۔ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا ہے ۔
Comments are closed.