اسلام آباد(آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے کامیاب میزائیل تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دیئے ہوئے تحفے ہماری ناقابلِ تسخیر قومی سلامتی کی اساس ہیں۔
ایک بیان میں بلاول بھٹونے ابدالی میزائیل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میزائیل تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ہم اپنے وطن کے بہادر محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے‘قائدِ عوام شہید بھٹونے قوم کو جوہری پروگرام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائیل ٹیکنالاجی کے تحفے دیئے‘قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دیئے ہوئے تحفے ہماری ناقابلِ تسخیر قومی سلامتی کی اساس ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن امن کسی صورت اپنی خودمختاری اور وقار کی قیمت پر نہیں خریدا جا سکتا۔
Comments are closed.