جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا‘الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے
وزیراعظم کا آرمی چیف، وفاقی وزراء کے ہمراہ پسرور چھاؤنی کا دورہ،لڑائی کی نوعیت اور فوجی دستوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
پسرور (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی،جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا‘الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا، قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات و دیگر موجودتھے۔شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہااورمعرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابرسدھو بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم کو لڑائی کی نوعیت اور فوجی دستوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا، قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔ شہباز شریف نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دفاعِ وطن پر مامور جوان ہماری قوم کے فخر ہیں‘شہداء ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں،
قوم ان کی مقروض رہے گی،بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک، بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی، جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا۔الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے، آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
Comments are closed.